قومی
منسوخ کردہ 17 پائلٹس میں سے 8 کی فہرست پی آئی اے کو موصول
منسوخ کردہ 17 پائلٹس میں سے 8 کی فہرست پی آئی اے کو موصول ہوگئی، منسوخ شدہ لائسنس کے حامل پائلٹس کو ملازمت سے فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، ضابطے کی کارروائی بھی کی جائے گی۔
پائلٹس کے مشکوک لائسنس کے معاملے میں پیش رفت ہوئی ہے، سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے )کی جانب سے منسوخ کردہ 17 پائلٹس میں سے 8 کی فہرست پی آئی اے کو موصول ہو گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق منسوخ شدہ لائسنس کے حامل پائلٹس کو ملازمت سے برخاست کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے ،ان کیخلاف آئندہ چند دنوں میں ضابطے کی کارروائی بھی شروع ہو جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سی اے اے نے قومی ایئرلائین کے 90 سے زائد کپتانوں کے لائسنس معطل کر چکی ہے۔