قومی

پاکستان پیپلز پارٹی نے سرکاری ملازمین کی پنشن ختم کرنے کے فیصلے کی مخالفت کردی

سینیٹر رحمان ملک نے سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ عمر میں کمی و ماہانہ پنشن ختم کرنے کا معاملہ سینیٹ میں اٹھادیا۔ سینیٹر رحمان ملک نے سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ عمر میں کمی اور ماہانہ پنشن ختم کرنے پر حکومت سے جواب مانگ لیا۔

سینیٹر رحمان ملک نے سینیٹ میں سوال اور توجہ دلاو نوٹس جمع کر دیا، انہوں نے کہا کہ حکومت سینیٹ میں واضح کرے کہ کیا سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ عمر میں کمی و ماہانہ پنشن خاتمہ کرنے جا رہی ہے؟

انہوں نے کہا کہ کیا سرکاری ملازمین کی ماہانہ پنشن ختم کرنے کا کوئی منصوبہ زیرغور ہے؟ اگر حکومت کوئی ایسا اقدام اٹھانے جا رہی ہے تو سینیٹ کو تفصیلات دی جائے۔

توجہ دلاو نوٹس میں سینیٹر رحمان ملک نے وزیرخزانہ سے پنشن و ریٹائرمنٹ عمر کے متعلق سینیٹ کو اگاہ کرنے کا مطالبہ کیا، انہوں نے کہا کہ ریٹائرمنٹ عمر میں کمی و ماہانہ پنشن خاتمے کے فیصلے کی صورت میں سخت مخالفت و احتجاج کریں گے، اسطرح کا فیصلہ مہنگائی و معاشی مشکلات سے دوچار سرکاری ملازمین کے لئے یہ ایک بم شیل ثابت ہوگا۔

سینیٹررحمان ملک نے کہا کہ حکومت کو مشورہ دیتا ہوں کہ وہ اس طرح کے ناپسندیدہ و غریب دشمن فیصلے نہ لے، اگر ایساکیا گیا تو اس کے خلاف مہم شروع کرنے والا پہلا شخص ہوں گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ملازمین کے حقوق کا تحفظ کیا ہے، پیپلز پارٹی سرکاری ملازمین کی پنشن روکنے کے لئے کسی بھی اقدام کو برداشت نہیں کرے گی اور سرکاری ملازمین کو یقین دلاتا ہوں کہ پیپلز پارٹی ایسا نہیں ہونے دے گی۔

واضح رہے کہ کچھ دنوں سے ایسی خبریں گردش کررہی ہیں جس میں کہا جارہا ہے کہ حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین کی پنشن ختم کرنے کا سسٹم بنایا جارہا ہے، ابھی یہ فیصلہ نہیں ہوا لیکن ایک سسٹم تشکیل دیا جارہا ہے جس کے تحت سرکاری ملازمین کی پنشن ختم ہوسکتی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button