قومی

بیوی کو دوسری شادی کی دھمکی دینا بھی گھریلو تشدد قرار

قومی اسمبلی میں گھریلو تشدد کے خلاف خواتین، بچوں، بڑوں اور نادار افراد کے تحفظ کا بل پیش کردیا گیا۔

انسانی حقوق شیریں مزاری نے بل پیش کرتے ہوئے کہا کہ تشدد کے ذمہ دار شخص کو کم سے کم 6 ماہ جبکہ زیادہ سے زیادہ 3 سال قید اور 20 ہزار سے ایک لاکھ روپے تک جرمانہ کیا جاسکے گا، جرمانہ ادا نہ کرسکنے پر مزید تین ماہ قید ہوسکے گی۔

تشدد میں جذباتی، نفسیاتی اور زبانی استحصال بھی شامل ہوگا، اس کے علاوہ دیوانگی یا تہمت لگاکر بیوی کو طلاق یا دوسری شادی کی دھمکی دینا بھی تشدد میں شمار ہوگا، بیوی کو کسی دوسرے شخص سے تعلقات قائم کرنے پر مجبور کرنا بھی تشدد میں شامل ہوگا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button