عید الاضحی: افغانستان سے طورخم کے راستے دبنے لانے پر پابندی برقرار
عیدالاضحی کے سلسلے میں افغانستان سے طورخم کے راستے دبنے لانے پر پابندی برقرار ہے۔عیدالاضحی کی آمد میں دو ہفتے باقی ہے لیکن طورخم بارڈر پرکسٹم حکام کی طرف سے افغانستان سے دنبے لانے پر پابندی برقرار ہے جس کی وجہ سے لنڈی کوتل بازار میں دنبے کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے جبکہ گوشت کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا ہے دنبو پر پابندی کی وجہ سے فی دنبے کی قیمت 27 ہزار سے لیکر 30 ہزار تک پہنچ گئی جس کی وجہ سے عوام کے مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔
افغانستان سے دنبے لانے پر پابندی کی وجہ سے مقامی قصائیوں اور دیگر تاجر عید الاضحی کے لئے پشاور اور نوشہرہ سے دنبے لانے پر مجبور ہو گئے ہیں جس کی وجہ سے دنبو کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔
علاقے کے مشران اور عوام نے کسٹم حکام اور سیکورٹی فورسز کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ طورخم بارڈر پر عیدالاضحی کے لئے دنبے لانے پر پابندی ختم کی جائے تاکہ عید کے موقع پر عوام کی مشکلات میں کمی آجائے اور عید الاضحی کے موقع پر قربانی کے جانور سستے قیمتوں پر خرید سکے۔اس حوالے سے طورخم کسٹم حکام سے موقف لینے کی کوشش کی گئی لیکن رابطہ نہ ہوسکا۔