قومی

‘پولیس میرے پیسے واپس کرائیں یا کسی لڑکی سے شادی کرائیں’

صوبہ پنجاب کے شہر مظفرگڑھ میں رشتہ طے کرانے والا فراڈیہ دُلہا کو چونا لگا کر ہزاروں روپے لے اڑا جس کے بعد بارات دُلہن کو لینے کے بجائے تھانے پہنچ گئی۔

مظفرگڑھ کے تھانہ سول لائن پہنچنے والے دین پور کے رہائشی مزدور اللہ بچایا کے مطابق خادم حسین نامی شخص نے اس کا رشتہ روہیلانوالی میں طے کرایا،کچھ دن قبل خادم حسین نے روہیلانوالی میں مبینہ لڑکی کے اہلخانہ سے بات چیت بھی کرائی۔

رشتہ طے ہونے پر گزشتہ روز اللہ بچایا ویگن بھر کے بارات لے کر روہیلانوالی پہنچ گیا۔ دُلہے اللہ بچایا کے مطابق اس موقع پر فراڈیے نے اس سے 30 ہزار روپے کی رقم لی اور نکاح خواں بلانے کا بہانہ بناکر رفو چکر ہوگیا۔

دُلہے نے فراڈ ہونے پر تھانے کی راہ لی اور وہاں پہنچ کر اصرار کیا کہ یا تو پولیس اس کے پیسے واپس کرائے یا کسی لڑکی سے شادی کرادے۔ پولیس کے مطابق متاثرہ شخص کی درخواست وصول کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button