قومی

پی آئی اے نے اندرون ملک تمام پروازوں کے کرایوں میں کمی کردی

پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز  (پی آئی اے) نے اندرون ملک جانے والی تمام پروازوں کے کرایوں میں کمی کردی۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق اندرون ملک پروازوں پر کم از کم یکطرفہ کرایہ 12 ہزار روپے ہوگا اور اس کمی کا اطلاق ہوگیا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ کراچی، لاہور، اسلام آباد اور دیگر شہروں کے لیے یک طرفہ کرائے 12 ہزار روپے بشمول ٹیکس کردیے ہیں اور کرایوں کا اطلاق ریونیو منیجمنٹ سسٹم (آر ایم ایس) کے تحت ہوگا۔

ترجمان کے مطابق کم از کم کرایہ 12 ہزار روپے ہے اور کرائے آر ایم ایس کے تحت ایڈجسٹ ہوں گے، اگر کسی پرواز پر مسافروں کی تعداد زیادہ ہوگی تو کرائے میں بھی اضافہ ہو جائے گا۔

دوسری جانب ذرائع نے بتایا کہ کراچی، اسلام آباد، لاہور اور پشاور کے لیے یک طرفہ کرایہ 12 ہزار روپے سے17 ہزار روپے کے درمیان ہوسکتا ہے تاہم کوئٹہ کا کرایہ اس سے کم ہوگا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button