قومی

نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن کے سابق صدر و سابق امیر جماعت اسلامی سید منور حسن کا انتقال

سابق امیر جماعت اسلامی سید منور حسن انتقال کرگئے۔ سید منور حسن طویل عرصے سے علیل اور مقامی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ ان کی نماز جنازہ اور تدفین کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

منور حسن اگست 1941 میں دہلی میں پیدا ہوئے اور 1947 میں خاندان کے ہمراہ پہلے دہلی سے لاہور اور پھر لاہور سے کراچی ہجرت کی۔ منور حسن نے نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن کے پلیٹ فارم سے طلبہ سیاست کا آغاز کیا تھا اور وہ  1959 میں نیشنل اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے صدر بھی رہے۔

سید منور حسن جون 1960 میں اسلامی جمعیت طلبہ میں شامل ہوئے اور 1963 میں اسلامی جمعیت طلبہ کراچی کے ناظم رہے۔

سندھ کے وزیر تعلیم و محنت سعید غنی نے سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سید منور حسن کی لازوال سیاسی اور مذہبی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بھی سابق امیر جماعت اسلامی منور حسن کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button