گھر میں چکن رول بنانے کا آسان طریقہ
رانی عندلیب
ہمارے ہاں عموما لوگ چکن کو پکاکرسالن کے طور پر کھاتے ہیں، تاہم چکن کو اور بھی مختلف طریقوں سے بنا کر کھایا جاسکتاہے، آج ہم آپکو چکن رول بنانا سکھائیں گے جس کو گھر میں کم بجٹ میں آسانی سے بنایا جا سکتا ہے، اس کو خود بھی کھا سکتے ہیں اور مہمانوں کو بھی کھلا کرداد وصول کرسکتے ہیں۔ اس کے لیے آپ کو جن چیزوں کی ضرورت پڑے گی اس کی تفصیل درج ذیل ہے۔
ضروری اشیاء
بر یڈ: ایک پیک
ابلا ہوا گوشت: ایک پیک
تیل: دو بڑے چمچ
کرمز…. حسب ضرورت
نمک…. حسب ذائقہ
کالی مرچ…. آدھاچمچ
سرکہ… دو چمچ
چیز…. ادھا کپ
انڈے…. 5 عدد
کیچپ… دو چمچ
چکن رولز بنانے کا طریقہ
سب سے پہلے تازہ بریڈ لے اس کو سائڈ سے کاٹ لے، کاٹے ہوئے ٹکڑوں کوپیس کر آپ کرمز بھی بنا سکتے ہیں، ابلے ہوئے چکن کے گوشت میں تھوڑا سا نمک دو چمچ کیچپ، آدھا چمچ سرخ مرچ، آدھا چمچ کالی مرچ، 5 چمچ چیز مکس کرے. بریڈ کے سلائس میں آمیزہ ڈال کر آہستہ سے رول کرتے جائے.
انڈوں کا پینٹ بنائے، رول کو انڈے میں ڈھپ کر کے اب کرمز کو رول کے اوپر چھڑکیں، کرمز کو رول پر لگائیں پھر جمنے کے لیے رکھ دے.
اب تیل گرم کرکےجمے ہوئے رول کو تیل میں آہستہ سے رکھتے جائے، جب دونوں اطراف سے سنہرے سنہرے ہوتے جائے تو نکال لے، کرسپی اور کرارہ چکن بریڈ تیار ہو گئے۔ اب اس کو خود بھی چائے کے ساتھ کھائے اور دوسروں کو بھی کھلائیں۔