متفرق

بھارت میں عجیب الخلقت بکری کی پیدائش

 

بھارتی ریاست راجستھان کے گاؤں میں ایک ایسی عجیب الخلقت بکری کی پیدائش ہوئی ہے جس کی شکل عام بکریوں کی طرح نہیں بلکہ اس کے چہرے کے خدوخال کافی حد تک کسی انسان کے منہ سے مشابہت رکھتے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مقامی لوگوں کے مطابق اس گاؤں میں ایک ایسی بکری کی پیدائش ہوئی ہے جسے دیکھ کر تمام لوگ حیران ہوگئے کیونکہ اس کا چہرہ چپٹا اور آنکھیں انسانوں کی آنکھوں کی طرح ہیں جس کی وجہ سے گاؤں کے لوگ اسے خدا کی طرف سے بھیجی جانے والی دیوتا سمجھ رہے ہیں۔

بکری کے مالک کا کہنا ہے کہ ان کی بکری میں ایک پراسرار خامی ہے جس کا نام ’سائیکلوپیا‘ ہے اور یہ بیماری جینز کی وجہ سے ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گاؤں کے کچھ رہائشی ان کی بکری کو خدا کی طرف سے بھیجے جانے والی دیوتا سمجھ کر اس کی پوجا کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ یہ پہلی مرتبہ نہیں جب بھارت میں کسی عجیب الخلقت جانور یا بچے کی پیدائش کو بھگوان کا اوتار سمجھ کر پوجا پاٹ شروع کردی گئی ہو۔ گزشتہ برس بھی مغربی بنگال میں ایک عجیب الخلقت بچھڑے کی پیدائش ہوئی تھی جسے پوجا بھی جانے لگا تھا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button