لائف سٹائل
جنوبی افریقہ: بانی پی ٹی آئی کی سابقہ اہلیہ جمائمہ پہاڑی سے گر کر زخمی
جمائمہ گولڈ سمتھ ہائیکنگ کے دوران گر کر زخمی ہوئیں جس کے بعد ان کو کیپ ٹاؤن کے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی۔ میڈیا رپورٹس
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ گولڈ سمتھ جنوبی افریقہ میں پہاڑی سے گر کر زخمی ہو گئیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جمائمہ گولڈ سمتھ ہائیکنگ کے دوران گر کر زخمی ہوئیں جس کے بعد ان کو کیپ ٹاؤن کے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی۔ جمائمہ گولڈ سمتھ کو وہیل چیئر پر اور بیساکھیوں کے ساتھ دیکھا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: باچا خان کے بعد پشاور کے آصف بشیر بھارتی سول ایوارڈ جیون رکشک کیلئے نامزد
جمائمہ اپنے دو بیٹوں سلیمان اور قاسم کے ساتھ لندن میں رہائش پذیر ہیں تاہم وہ سال نو کے موقع پر جنوبی افریقہ میں تھیں جہاں ان کو یہ حادثہ پیش آ گیا۔