قومیلائف سٹائل

زیرسمندر کیبل میں خرابی؛ انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کا خدشہ

قطر کے قریب زیرسمندر کیبل اے اے ای-1 میں خرابی کی اطلاع ملی ہے۔ یہ کیبل پاکستان کی بین الاقوامی انٹرنیٹ ٹریفک کے لیے استعمال ہونے والی سات کیبلز میں سے ایک ہے۔ پی ٹی اے

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے انٹرنیٹ صارفین کو خبردار کیا ہے کہ قطر کے قریب زیرسمندر کیبل میں خرابی کی وجہ سے ملک میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

پی ٹی اے کے مطابق قطر کے قریب زیرسمندر کیبل اے اے ای-1 میں خرابی کی اطلاع ملی ہے۔ یہ کیبل پاکستان کی بین الاقوامی انٹرنیٹ ٹریفک کے لیے استعمال ہونے والی سات کیبلز میں سے ایک ہے۔

مزید پڑھنے کیلئے: دہشت گردوں کے خلاف آپریشن صوبائی حکومت کی مرضی کے خلاف نہیں ہو گا۔ امیر مقام

پی ٹی اے حکام کا کہنا تھا کہ زیرسمندر کیبل میں خرابی کے باعث ملک بھر میں انٹرنیٹ اور براڈ بینڈ صارفین کی سروس متاثر ہو سکتی ہے، خرابی کو دور کرنے کے لیےمتعلقہ ٹیمیں کام کر رہی ہیں۔

حکام کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی اے صورت حال کی نگرانی کر رہی ہے اور صارفین کو اپڈیٹ فراہم کرتی رہے گی۔

پی ٹی اے حکام نے صارفین سے تعاون کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ براہ کرم سروس کی بحالی تک تحمل کا مظاہرہ کریں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button