کرم کان حادثہ، جاں بحق مزدوروں کی تعداد 4 ہوگئی
وسطی کرم کے علاقے علی شیرزئی میں کوئلے کی کان سے ایک اورمزدور کی لاش نکالی گئی جس کے بعد جاں بحق مزدوروں کی تعداد چار ہوگئی۔
ڈپٹی کمشنر کرم جاوید اللہ محسود کے مطابق وسطی کرم کے علاقے علی شیرزئی میں حالیہ بارشوں سے متاثرہ کوئلے کا کان گزشتہ روز اچانک گرگئی تھی جس میں سات مزدور مٹی تلے دب گئے تھے۔
ریسکیو ٹیم کی مسلسل امددی کاروائیاں گزشتہ روز سے جاری رہی۔ ریسکیو آپریشن میں مٹی کے نیچے دبنے والے آخری مزدورکی لاش بھی نکال دی گئی جس کے بعد حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد چار ہوگئی ہے۔
جان بحق اور زخمی تمام افراد کا تعلق شانگلہ سے ہے۔ امدادی کاراوائیوں میں ریسکیو اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ایف سی جوانوں نے بھی حصہ لیا۔
دوسری جانب وزیراعلٰی خیبرپختونخوا علی آمین گنڈاپور نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس قسم واقعات کا سدباب کرنے کی ہدایات دی ہے۔