لائف سٹائل

مروت قومی جرگے نے ممکنہ فوجی آپریشن کو مسترد کردیا

 

غلام اکبر مروت

لکی مروت میں پاک فوج کی جانب سے متوقع آپریشن کو مروت قومی جرگے نے مسترد کردیا۔ اس حوالے سے آج لکی مروت میں مروت قومی جرگہ کے زیرِ اہتمام گرینڈ جرگہ کا اہتمام کیا گیا جس میں مروت قومی جرگہ کے مشران سمیت سیاسی و سماجی شخصیات اور ہر مکتبہ فکر کے لوگوں نے شرکت کی۔

گرینڈ جرگہ میں مروت قومی جرگہ کے امیر الحاج محمد اسلم خان عیسک خیل، نائب امیر و سپریم کمانڈر اختر منیر مروت، نصیر محمد خان میداد خیل، سابق وفاقی وزیر سلیم سیف اللہ خان، ممبران صوبائی اسمبلی جوہر محمد خان و طارق سعید خان، فرید اللہ خان میناخیل، تحصیل ناظمین شفقت اللہ خان، ذیشان محمد خان، ہدایت اللہ خان عیسک خیل، صدر ڈسٹرکٹ بار آصف اقبال ایڈووکیٹ، امیر زادہ خان، سابق ضلع ناظم اشفاق احمد خان، سابق ایم پی اے منور خان اور دیگر نے شرکت کی۔

جرگے سے خطاب کرتے ہوئے علاقہ مشران اور مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے کہا کہ کسی کو بھی لکی مروت میں فوجی آپریشن کی اجازت نہیں دے سکتے۔ علاقے میں امن و امان کا قیام قانون نافذ کرنے والے اداروں کا بنیادی فرض ہے۔ اقوام مروت کسی بھی صورت بے گھر ہونے کیلئے تیار نہیں۔

40 افراد کی موجودگی کو جواز بن کر علاقے میں آپریشن اور غریب عوام کو بے گھر کرنا کسی صورت قبول نہیں۔ اگر زبردستی کی گئی تو ہماری لاشوں پر سے گزر کر آپریشن ممکن ہے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے علاقے کے مشران کے ساتھ مل کر باہمی مشورے سے کوئی حل نکالیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button