لائف سٹائل

خیبر میں نالو شہید پکنک پوائنٹ میں موسیقی پر پابندی عائد

 

ضلع خیبر لنڈیکوتل کے عمائدین نے نالو شہید پکنک پوائنٹ میں موسیقی پر پابندی عائد کردی۔ گزشتہ روز لنڈی کوتل اشخیل میں اس حوالے سے جرگہ منعقد ہوا۔

جرگے میں مولانا محیب اللہ حقانی، سید محمود احمد بنوری، مولانا علی احمد، اسخاق بنوری حاجی الیاس شینواری، پاکستان پیپلز پارٹی کے حاجی زرمت خان شینواری ، ملک برات ملک مکیل اشخیل، ملک شاہ جی خوگہ خیل، مولانا علی حیدر، ایڈیشنل ایس ایچ او ملک تیمور سمیت اشخیل کے عوام نے شرکت کی۔

اس دوران جرگہ عمائدین نے کہا کہ کہ کسی کو بھی اس بات کی اجازت نہیں ہوگی کہ نالو شہید پکنک پوائنٹ پر محفل موسیقی، جوا اور دیگر غیر شرعی کام کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ پکنک پوائنٹ اور سیر کرنے کے لیے تمام سیاحوں اور دیگر علاقوں کے مہمانوں کو اجازت ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ پکنک پر کسی قسم کی پابندی نہیں علاقے کے عوام بالا خوف آسکتے ہیں لیکن یہاں ہر غیر شرعی کام اور فحاشی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button