لائف سٹائل

دیر بالا، طوفانی بارش میں پھنسے دو بچے جاں بحق

 

دیربالا اور سوات کے باونڈری قادر کنڈو کے مقام پرطوفانی بارش میں دس افراد پھنس گئے تھے جس میں دو بچے جاں بحق ہوگئے۔ حادثے میں دو افراد بے ہوش بھی ہوئے۔ مقامی افراد نے اطلاع ملتے ہی امدادی کاروائی کرتے ہوئے بے ہوش افراد کو واڑی ہسپتال منتقل کردیا جہاں پر ان کا علاج جاری ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق دس افراد پر مشتمل قافلہ سوات میں شادی میں شرکت کے لیے دیربالا کے علاقہ نہاگدرہ سے پیدل پہاڑی راستہ کے زریعے سوات جارہا تھا کہ قادر کنڈرو کے مقام پر طوفانی بارش میں پھنس گیا جس کی وجہ سےجوریریہ بی بی اور آزرو بی بی جاں بحق ہوئی جبکہ دو افراد بے ہوش ہوگئے۔

دوسری جانب خیبر پختونخوا کے ضلع مالاکنڈ کے علاقے شریف آباد میں بارش کے باعث مکان کی چھت گر گئی، حادثے میں باپ بیٹا جاں بحق جبکہ ماں شدید زخمی ہوگئی۔

بتایا جارہا ہے کہ لاشوں اور زخمی خاتون کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ مالاکنڈ اور گردونواح میں بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی کا بھی خطرہ سر اٹھا رہا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اور خطہ پوٹھوہار میں تیز ہوائیں چلنے اور بارش کا امکان ہے جبکہ دریائے کابل سے ملحقہ علاقوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button