صحتلائف سٹائل

طورخم بارڈر، بغیر سفری دستاویزات کے افغان مریضوں کے علاج پر پابندی عائد

 

پاک افغان طورخم بارڈر پر حکومت پاکستان نے بغیر سفری دستاویزات کے افغان مریضوں کے علاج پر پابندی کردی۔ سفری دستاویزات کے بغیر صرف ایمرجنسی والے مریضوں کو آنے کی اجازت ہو گی۔

پاک افغان طورخم بارڈر پر جب سے پاسپورٹ ویزے کی شرط کو لاگو کیا گیا ہے اس کے بعد سے افغانستان سے آنے والے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ایمرجنسی کی صورت میں افغانوں کو ویزہ ملنا بہت مشکل تھا جسکی وجہ سے حکومت پاکستان نے ریلیف دے کر جزبہ خیر سگالی کے تحت افغان مریضوں کو اور ان کے ساتھ ایک تیماردار کو اجازت دی۔

افغانستان کے ہسپتالوں میں ڈاکٹر جن مریضوں کو ریفر پرچہ دیتے تھے اسکے بعد طورخم پاک افغان دوستی ہسپتال میں چیک اپ کے بعد ان کو ہشاور کے ہسپتالوں کو ریفر کیا جاتا تھا۔

اس حوالے سے پاک افغان دوستی طورخم ہسپتال کے ڈاکٹر نے بتایا کہ طورخم ہسپتال سے روزانہ تقریباً سو کے قریب افغان مریضوں کو جزبہ خیر سگالی کے تحت اجازت دیتے تھے۔ اب گزشتہ روز حکومت کی طرف سے ہدایات ملی ہے کہ انتہائی تشویش ناک مریضوں کو اجازت دینے کے علاوہ کسی کو ریفر نہیں کرینگے۔ افغان مریض پابندی لگنے کے بعد مزید مشکلات سے دوچار ہو گئے ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button