لائف سٹائل

خیبرپختونخوا کے عوام کو عیدی پیکج دینے کے لیے فنڈز جاری

عبد القیوم آفریدی

خیبرپختونخوا کے 115 صوبائی حلقوں کے عوام کے لئے عیدی کا بجٹ جاری کردیا گیا۔ محکمہ خزانہ نے عیدی پیکج 1 ارب 15 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔

محکمہ خزانہ نے محکمہ زکوۃ کو مراسلہ ارسال کردیا ہے۔ مراسلے کے مطابق حکومت نے صوبے کے 115 حلقوں کے عوام میں عیدی دینے کا اعلان کیا تھا۔ حکومت کے اعلان کے مطابق فی خاندان 10، 10 ہزار روپے تقسیم کئے جائیں گے۔

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے رمضان پیکج سے محروم رہنے والوں کے لیے عید پیکیج کا اعلان کیا تھا۔ 5 لاکھ سے زائد خاندانوں میں عیدی تقسیم کی جائے گی۔

115حلقہ جات کے متعلقہ ممبران اسمبلی کے ذریعے مستحق خاندانوں میں دس دس ہزار روپے عیدی تقسیم کی جائے گی۔ ہر ایک حلقے سے ایک ہزار مستحق خاندانوں کو منتخب کرکے انہیں عیدی رقم دی جائے گی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button