لائف سٹائل

خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں مزید بارش کا امکان

 

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا میں موسم بدستور سرد اور مطع ابر آلود رہے گا۔ جبکہ چترال، دیر، مالاکنڈ، بونیر، سوات، شانگلہ، کوہستان،بٹگرام، تورغر، مانسہرہ، ایبٹ آباد،ہری پور، صوابی، باجوڑ، بنوں، ڈی آئی خان، ٹانک، شمالی و جنوبی وزیرستان میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔

یاد رہے کچھ روز قبل خیبرپختونخوا میں بارشوں نے تباہی مچا دی تھی۔ صوبے میں بارش کے نتیجے میں مختلف واقعات میں 40 افراد جاں بحق جبکہ 62 زخمی ہوئے۔

مظفرآباد شہر اور گرد و نواح اور دیگر شہری علاقوں میں وقفے وقفے سے کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہورہی ہے۔ وادی نیلم کے بلند پہاڑی علاقوں جاگرا، سرگن، شونٹھرگریس میں ہلکی برفباری ہورہی ہے وادی لیپہ، مظفرآباد، باغ راولاکوٹ اور ضلع حویلی کے پہاڑوں پر بھی ہلکی برفباری جاری ہے۔

لاہور میں کچھ مقامات پر بارش ہوئی ہے جبکہ بارش سے پنجاب کے مختلف علاقوں میں سردی میں اضافہ ہو گیا ہے۔

گذشتہ روز تیراہ میں 8 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔ پشاور کا آج کم سے کم درجہ حرارت 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔ کالام میں درجہ حرارت منفی 13،دیر، چترال، مالم جبہ میں درجہ حرارت منفی 3، دورش میں منفی 2 اور پارا چنار میں منفی 1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

خیبر پختونخوا، شمالی پنجاب، گلگت بلتستان اورآزادکشمیر میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ اسلام آباد اور گر دو نواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، گوادر اور کیچ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے طوفانی بارشوں میں جاں بحق افراد کے ورثا کو  20 لاکھ اور زخمیوں کو 5 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔ یہ اعلان وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز پشاور کے دورے کے موقع پر کیا۔ اس دوران وزیر اعظم کو حالیہ طوفانی بارشوں و برف باری کے نتیجے میں نقصانات اور جاری امداد و بحالی کے اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button