لائف سٹائل

سوات میں مکان کی چھت گرنے سے دو چچا زاد بھائی جاں بحق

 

رفیع اللہ خان
سوات کے تحصیل بریکوٹ کے علاقہ شموزی میں مکان کی چھت گرنے سے دو بچے ملبے تلے دب کر جاں بحق ہو گئے۔ دونوں بچوں کی لاشوں کو ریسکیو اہلکاروں اور مقامی پولیس نے ملبے سے نکال دیا۔

پولیس کے مطابق تحصیل بریکوٹ کے علاقہ شموزی میں حالیہ بارشوں سے مکان کی چھت بوسیدہ ہو گئی تھی جس کی وجہ سے مکان کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر دو چچا زاد بہن بھائی جاں بحق ہو گئے جن میں 8 سالہ اقراء اور 7سالہ محمود شامل ہیں۔

ریسکیو اہلکاروں اور پولیس نے لاشوں کو ملبے سے نکال کر بریکوٹ ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ دنوں بارشوں کی وجہ سے فیض آباد میں بھی مکان کی چھت گرنے سے 18 سالہ نوجوان جابحق ہوا تھا۔

محکمہ موسمیات نے 29 فروری سے تین مارچ تک میدانی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ظاہر کیا ہے۔ اس حوالے سے محکمہ پی ڈی ایم اے نے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ جاری کیا ہے جس میں کسی بھی ناخوشگوار حالات سے نمٹنے کے لئے تیاری کی ہدایت کی گئی ہے۔ جبکہ لینڈ سلائیڈنگ کے خدشے کے پیش نظر بالائی علاقوں میں بھاری مشینری کی دستیابی یقینی بنانے کے بھی ہدایت کی گئی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button