لائف سٹائل

لکی مروت، تجوڑی عمائدین کا بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار

 

غلام اکبر
لکی مروت تجوڑی کے عمائدین نے بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلانے سے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔ اس سلسلے میں سب ڈویژن تجوڑی میں تجوڑی ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام ایک اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں اقوام تجوڑی کے عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اجلاس میں گزشتہ چار روز سے بجلی کی بندش پر افسوس کا اظہار کیا گیا۔ مروت بیٹنی قومی تحریک کے صدر شاہد اللہ نے ٹی این این کو بتایا کہ اس سے پہلے ہمیں چار گھنٹے کی بجلی فراہم کی جاتی تھی لیکن اب گزشتہ چار روز سے بجلی مکمل طور پر بند ہے۔ تجوڑی ایچ ٹی لائن سے غیر قانونی طور پر تاجہ زئی کیلئے ایل ٹی لائن لگائی گئی ہے۔ جس کی وجہ سے ہمارے فیڈر پر لائن لاسز بڑھ گئے ہیں کیونکہ اس لائن پر غیر قانونی بجلی کنکشنوں کی بھرمار ہے۔

ہمارا مطالبہ یہ ہے کہ تجوڑی ایچ ٹی لائن سے غیر قانونی لائن منقطع کئے جائیں اور سینیئر لائن مین کی تعیناتی کی جائے کیونکہ یہاں جونیئر لائن مین تعینات ہے وہ اپنی سروس کے پہلے پانچ سالوں کے دوران بجلی کے کھمبے پر نہیں چڑھ سکتے اس کے ساتھ سینیئر لائن مین کی لازمی تعیناتی کی جائے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ تجوڑی فیڈر ٹو پر خودساختہ بریکر تاجہ زئی کی بجائے تجوڑی میں بنائی جائے۔ انہوں نے پیسکو اور ضلعی حکام سے اپنے مطالبات فوری طور پر حل کرنے کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ اگر فوری طور پر تجوڑی فیڈر ٹو کی بجلی بحال نہ کی گئی تو بیٹنی گیس آئل فیلڈ جانے والی گاڑیوں کی آمد و رفت بھی بند کی جائے گی۔

دوسری جانب لائن سپرنٹینڈنٹ آصف اقبال نے بتایا کہ گزشتہ دو روز سے اس لائن پر فالٹ ہے۔ عملے کی کمی اور لمبی لائن کی وجہ سے ہم ابھی تک فالٹ معلوم نہیں کرسکے ہیں۔ جیسے ہی فالٹ معلوم ہوگی بجلی کی فراہمی بحال کر دینگے جبکہ سینیئر لائن مین واقعی یہاں نہیں ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button