لائف سٹائل

خیبرپختونخوا میں 18 فروری سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان

 

محکمہ موسمیات نے 18 فروری سے خیبرپختونخوا میں بارشوں، تیز ہواؤں اور بالائی اضلاع میں برفباری کا نیا سلسلہ  شروع ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ محکمے کے مطابق بارشوں اور برفباری کا سلسلہ 20 فروری تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق پی ڈی ایم اے نے ممکنہ بارشوں کے پیش نظر تمام ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کے لیے نیا مراسلہ جاری کردیا ہے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ برفباری اور بارشوں سے لینڈسلائیڈنگ کاخدشہ ہے۔ ضلعی انتظامیہ کو چھوٹی بھاری مشینری کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

حساس بالائی علاقوں میں سیاحوں اور مقامی آبادی کو موسمی حالات سے باخبر رہنے اور احتیاتی تدابیر کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ حساس اضلاع میں ضلعی انتظامیہ کو مقامی آبادی تک پیغامات مقامی زبانوں میں پہنچائے جائیں۔

کسی بھی ہنگامی صورتحال میں تمام متعلقہ ادارے روڈ لنکس کی بحالی میں چوکس رہیں اورسڑک کی بندش کی صورت میں ٹریفک کے لئے متبادل راستے فراہم کئے جائیں۔ حساس علاقوں میں صوبائی اور قومی شاہراہوں پرمسافروں کو پیشگی خبردار کیا جائے۔

اس دوران ہنگامی خدمات کے اہلکاروں کی دستیابی یقینی بنائیں۔ سیاحوں کو موسمی صورت حال سے آگاہ کیا جائے۔  سیاحوں کو بھی دوران سفر خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button