لائف سٹائل

دیر بالا، بارات میں شامل ڈاٹسن کھائی میں گرنے سے چار افراد جاں بحق

 

دیر بالا کے نواحی علاقے سلام کوٹ ہاتن درہ میں بارات میں شامل گاڑی گہرے کھائی میں گرنے سے چار افراد جاں بحق جبکہ پانچ زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مقامی افراد کے مطابق جمعے کی شام دیر کے نواحی علاقے سلام کوٹ میں بارات کی تقریب میں جانے والی ڈاٹسن گاڑی سڑک سے نیچے کھائی میں جاگری۔

مقامی افراد اور ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کے نیتجے میں چار افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں ڈرائیور برہان الدین ولد غلام رسول جان , نور بی بی زوجہ ولی, زوجہ معراج اور ایک نامعلوم خاتون شامل ہیں۔

زخمی ہونے والے پانچ افراد کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال دیر منتقل کیا گیا جہاں سے دو شدید زخمیوں کو پشاور ریفر کردیا گیا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button