لائف سٹائل

صوبیا خان کے بعد ایک اور خواجہ سرا نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے

 

سید ندیم مشوانی

صوبیا خان کے بعد ہری پور حلقہ پی کے 46 سے خواجہ سرا صائمہ شوکت نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے۔ ہری پور حلقہ پی کے 46 سے خواجہ سرا شی میل ایسوسی ایشن کی صدر صائمہ شوکت نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے۔

صائمہ شوکت نے کامیابی کے بعد حلقہ کی تعمیر وترقی اور عوام کے مسائل حل کرنے کا عزم کیا ہے۔ صائمہ شوکت دو مرتبہ کونسلر کا الیکشن بھی جیت چکا ہے اور اب صوبائی اسمبلی کی نشست پر الیکشن میں حصہ لے رہا ہے۔ یاد رہے صوبیہ خان نے پی کے 81 کیلئے آزاد امیدوار کی حیثیت سے کاغذات جمع کرائے ہیں۔

صوبیا خان کا کہنا ہے کہ وہ انتخابات جیت کر خواجہ سراء کمیونٹی کے حقوق کے لیے کام کرنا چاہتی ہیں کیونکہ خواجہ سراوں کی بات کو کوئی نہیں سنتا اور نہ ہی کوئی ان کے حق کے لیے آواز اٹھاتا ہے۔ وہ چاہتی ہیں کہ انتخابات جیت کر خواجہ سراؤں کے حقوق کے لیے کام کریں۔
ٹی این این سے بات کرتے ہوئے صوبیا خان نے کہا کہ وہ نہ صرف خواجہ سراؤں کے لیے کام کرنا چاہتی ہیں بلکہ وہ اس سوچ کو بھی تبدیل کرنا چاہتی ہیں کہ خواجہ سراء معاشرے میں فلاح و بہبود کے لیے کام نہیں کر سکتے۔ وہ چاہتی ہیں کہ حلقے کی خواتین اور بچوں کے حقوق کے لیے بھی کام کریں اور لوگوں کو بتائیں کہ خواجہ سراء بھی کسی سے کم نہیں ہیں، بس ان کے پاس اختیارات نہیں ہیں۔ اگر اُن کو اختیارات مل جائیں تو وہ لوگوں کی بہتری کے لیے کام کر سکتے ہیں۔
صوبیہ خان کے مطابق ان کے گھر والے ہی نہیں علاقے کے لوگ بھی ان کو سپورٹ کر رہے ہیں۔ انہوں نے غیرسرکاری تنظیموں اور سول سوسائٹی سے درخواست کی کہ وہ ان کی انتخابی مہم کو سپورٹ کریں۔ اِس کے علاوہ انہوں نے ضلعی انتظامیہ سے بھی درخواست کی کہ انتخابی مہم کے دوران اُن کو سکیورٹی فراہم کی جائے کیونکہ ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ کوئی خواجہ سرا انتخابات میں براہ راست حصہ لے رہا ہے۔
صوبیا خان نے بتایا کہ وہ علاقے میں ڈور ٹو ڈور مہم چلائیں گی اور مردوں کے علاوہ علاقے کی خواتین سے بھی ملیں گی کہ وہ اُن کو سپورٹ کریں۔
صوبیا کے مطابق خواجہ سراؤں کے لیے علیحدہ سیٹ نہ ہونے کہ وجہ سے انہوں نے جنرل سیٹ پر کاغذات جمع کرائے ہیں۔
خیال رہے کہ صوبیا خان ایک گریجویٹ ہیں اور ان کو خیبر پختونخوا کے پہلے خواجہ سراء براڈ کاسٹر ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ وہ چار سال سے ٹی این این کے پروگرام ”صوبیا خان شو” کی میزبان بھی ہیں۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button