لائف سٹائل
نوشہرہ میں گیس لیکیج باعث دھماکہ، ایک ہی خاندان کے 8 افراد زخمی
نوشہرہ کے اے ایس سی کالونی بدرشی میں گیس لیکج باعث دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے آٹھ افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ترجمان کے مطابق گیس لیکیج بلاسٹ کی وجہ سے گھر میں موجود تمام آٹھ افراد شدید زخمی ہوئے جن میں تین بچے، تین خواتین اور دو مرد شامل ہیں۔
ریسکیو ترجمان کے مطابق دھماکہ صبح کا ناشتہ تیار کرتے وقت ہوا۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 نے تمام زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد قاضی میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا۔
یاد رہے کہ نوشہرہ ہی میں گزشتہ روز بھی کوئلے کی ایک کان میں دھماکہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں ایک مزدور جاں بحق اور چھ شدید زخمی ہو گئے تھے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق تحصیل پبی شاہ کوٹ کے مقام پر کوئلے کی کان میں مائننگ کے دوران دھماکہ ہوا، ملبے تلے 9 کان کن دب گئے۔