لائف سٹائل

ڈی آئی خان کا نوجوان شادی نہ کروانے پر والدین کے خلاف تھانے پہنچ گیا

 

نثار بیٹنی
ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک نوجوان شادی نہ کروانے پر والدین کے خلاف تھانے پہنچ گیا۔ پولیس کے مطابق علاقہ پنیالہ کے گاﺅں کٹہ خیل کے 32 سالہ نوجوان نے تھانہ پنیالہ میں درخواست دی ہے کہ 2 دسمبر سال 2021 میں انکا نکاح ہوچکا ہے لیکن ابھی تک رخصتی وشادی نہیں ہوئی۔

انہوں نے درخواست میں لکھا ہے کہ میں  تاحال کنوارہ ہوں، میں اپنے کنوارے پن سے سخت تنگ ہوں۔ بار بار والدین سے التجا کرچکا ہوں کہ میری شادی کروائیں لیکن وہ ٹس سے مس تک نہیں ہوتے۔

نوجوان نے کہا ہے کہ والدین کو انکی بالکل پرواہ نہیں ہے نہ وہ انکی شادی کا کوئی ارادہ رکھتے ہیں جس کی وجہ سے وہ ذہنی ڈپریشن کا مریض بنتا جارہا ہے۔ انہوں نے پولیس سے درخواست کی ہے کہ انکے والدین کو شادی کے لئے قائل کریں اور انکی داد رسی کی جائے۔ پولیس نے نوجوان کی درخواست پر کاروائی شروع کردی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button