آنے والے 24 گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا میں بارش کا کوئی امکان نہیں
محکمہ موسمیات کے مطابق خیپرپختونخوا میں آج موسم خشک اور سرد جب کہ پہاڑی علاقوں میں موسم شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔
کالام میں گزشتہ روز درجہ حرارت منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ چترال کا کم سے کم درجہ حرارت 2، مالم جبہ 5، پشاور 7، بنوں 9 اور ڈی آئی خان 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آنے والے 24 گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا میں بارش کا کوئی امکان نہیں۔ صبح اور شام کے وقت صوبے کے مختلف علاقوں میں دھند کا راج رہے گا۔
اس کے علاوہ ملک کے بیشتر علاقوں میں بھی آج موسم خشک رہے گا۔ اسلام آباد اور بالائی علاقوں میں موسم خشک و سرد جب کہ پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند و اسموگ رہنے کا امکان ہے۔ گزشتہ روز اسکردو میں درجہ حرارت منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ رہا اور اسلام آباد میں کم سے کم درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔