لائف سٹائل

مزید 490 خاندان طورخم کے راستے افغانستان چلے گئے

 

محراب آفریدی

پاکستان بھرسے افغان مہاجرین کی واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ روز 17 نومبر کو 490 خاندان طورخم کے راستے افغانستان چلے گئے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق گزشتہ روز مختلف شہروں سے 2398 افراد طورخم پہنچے جہاں سے افغانستان واپس چلے گئے۔

گزشتہ دن اور رات گئے ضلع خیبر لنڈیکوتل انٹری ہولڈنگ پوائنٹ کیمپ میں نادرا موبائل وین میں ڈیٹا رجسٹرڈ کرنے والے 157 افغان خاندان اور سپیشل اجازت نامہ پر 333 خاندان واپس چلے گئے جبکہ 304 افغان شہریوں کو ڈی پورٹ کر دیا گیا۔

محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا کے مطابق اب تک 2لاکھ 18 ہزار 482 افراد براستہ طورخم جا چکے ہیں۔ انگو ر آڈے سے 3 ہزار 263 غیر ملکی مہاجرین کو وطن واپس بھیجا گیا۔ خرلاچی بارڈر سے 419 غیر ملکی افراد کو اپنے وطن منتقل کیا گیا۔

محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا کے مطابق 17 ستمبر سے اب تک مجموعی طور پر 2 لاکھ 22 ہزار 164 افراد اپنے وطن واپس جاچکے ہیں۔ اب تک مجموعی طور پر 3 ہزار 263 غیر قانونی طورپر رہائش پذیر افغانیوں کو ڈیپورٹ کیا گیا ہے۔

یاد رہےغیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو پاکستان چھوڑنے کے لیے دی گئی مہلت یکم نومبر کو ختم ہوچکی ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق غیر قانونی طور پر رہائش پذیر افغان شہریوں کو ضلع خیبر لنڈیکوتل انٹری پوائنٹ کیمپ میں رجسٹرڈ ہونے کے بعد طورخم بارڈر کے راستے افغانستان جانے کی اجازت دی جا رہی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button