لائف سٹائل

این سی پی گاڑیوں کی رجسٹریشن کے معاملے پر ڈی سی باجوڑ اور قبائلی جرگہ آمنے سامنے

 

محمد بلال یاسر

ملاکنڈ ڈویژن سمیت قبائلی اضلاع میں چلنے والی این سی پی نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی رجسٹریشن اور پروفائلنگ 15 اکتوبر سے شروع کردی گئی ہے۔ مگر نئے شم شدہ اضلاع میں سب سے زیادہ آبادی کے حامل ضلع باجوڑ میں ابتک یہ عمل شروع نہ ہوسکا۔ این سی پی گاڑیوں کے رجسٹریشن کے معاملے پر ضلعی انتظامیہ اور قبائلی و سیاسی قائدین پر مشتمل جرگہ میں شدید اختلافات پیدا ہوگئے ہیں۔

اس سلسلے میں گزشتہ باجوڑ سول کالونی خار میں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے رجسٹریشن کے حوالے سے گرینڈ جرگہ منعقد ہوا۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جرگہ میں ڈپٹی کمشنر باجوڑ انوار الحق ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ کاشف ذو الفقار، اسسٹنٹ کمشنر خار محب اللہ یوسفزئی، اسسٹنٹ کمشنر ناواگئ عدیل احمد ستار، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز، نامزد کمیٹی ممبران ، میڈیا برادری اور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر نے شرکت کی۔ جبکہ نمائندگہ جرگہ میں امیر جماعت اسلامی صاحبزادہ ہارون رشید ، پی پی پی صدر حاجی شیر بہادر ، ملک حفظ الرحمان ، اورنگزیب انقلابی ، ملک یوسف خان ، ملک خان زیب سمیت دیگر نے نمائندگی کی۔

ڈپٹی کمشنر باجوڑ انوار الحق نے جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملاکنڈ ڈویژن کی طرح باجوڑ میں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی رجسڑیشن لازمی ہوگی۔ جو گاڑیاں رجسٹر نہ ہوئی تو غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو تحویل میں لیا جائیگا۔

اس کے بعد ضلعی انتظامیہ اور نمائندہ جرگہ میں شدید اختلافات پیدا ہوگئے۔ نمائندہ جرگہ ممبران صاحبزادہ ہارون رشید ، حاجی شیر بہادر سلارزئی اور دیگر نے کہا کہ ہم ملاکنڈ ڈویژن کے اضلاع کی طرح کام کرینگے جب تک ملاکنڈ ڈویژن میں رجسٹریشن نہیں ہوتی ہم تیار نہیں ہے۔ باجوڑ کو خیبرپختونخوا کے ساتھ ضم ہوئے محض پانچ سال ہوئے جبکہ ملاکنڈ ڈویژن ہم سے سو سال پہلے ہے۔ اس لیے پہلے ملاکنڈ ڈویژن بعد میں ہم رجسٹریشن کریں گے۔

یاد رہے کہ 25 اکتوبر کو باجوڑ پریس کلب میں سیاسی و قبائلی مشران پر مشتمل مشترکہ گرینڈ جرگہ میں این سی پی گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن کو مسترد کردیا گیا تھا اور رجسٹریشن کرنے والے پر 2 لاکھ روپے جرمانہ لگانے کا اعلان کیا گیا تھا جس کے بعد سے ابتک رجسٹریشن آفس کھلنے کے باجود رجسٹریشن کا عمل شروع نہ ہوسکا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button