لائف سٹائل

غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے خلاف آج سے آپریشن شروع کیا جائے گا

 

پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے خلاف آج سے آپریشن شروع کیا جائے گا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ
غیر قانونی طور پر رہائش پذیر، غیر ملکیوں کی شناخت پہلے ہی کی جاچکی ہے۔ غیر ملکیوں کو پکڑ کر پہلے ہولڈنگ پوائنٹ منتقل کیا جائے گا، اس کے بعد انہیں ڈی پورٹ کیا جائے گا۔
دوسری جانب غیر ملکیوں کا رضاکارانہ طور پر بھی وطن واپسی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا نے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کردیئے۔
محکمہ داخلہ کی رپورٹ کے مطابق اب تک 1 لکھ 74 ہزار 358 غیر ملکی وطن واپس جاچکے ہیں۔گزشتہ روز طورخم کے راستے سے مزید 6 ہزار 584 جبکہ انگور اڈہ سے 53 غیر ملکی اپنے وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ اب تک اسلام آباد سے 81 اور پنجاب سے 271 غیر ملکیوں کو بھی وطن واپس بھیجا جاچکا ہے۔

خیال رہے غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو پاکستان چھوڑنے کے لیے دی گئی مہلت یکم نومبر کو ختم ہوچکی ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق غیر قانونی طور پر رہائش پذیر افغان شہریوں کو ضلع خیبر لنڈیکوتل انٹری پوائنٹ کیمپ میں رجسٹرڈ ہونے کے بعد طورخم بارڈر کے راستے افغانستان جانے کی اجازت دی جا رہی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button