لائف سٹائل

واپس نہ جانے والے تارکین وطن کے خلاف پیر کے روز سے کریک ڈاون شروع کرنے کا فیصلہ

 

خیبرپختوںخوا پولیس نے واپس نہ جانے والے تارکین وطن کے خلاف پیر کے روز سے کریک ڈاون شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پیر کے روز سے ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ غیرقانی مقیم غیرملکیوں کیخلاف آپریشن ہوگا۔

پولیس کے مطابق واپس نا جانے والے غیرقانونی مقیم غیرملکیوں کی تفصیلات حاصل کرلی ہے۔ پشاور میں 20 ہزار سے زیادہ تارکین وطن نشاندہی کی گئی ہے۔ آپریشن میں گرفتار تارکین وطن کو طورخم سے ڈی پورٹ کیا جائے گا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پشاور کے بعد خیبر اور نوشہرہ میں آپریشن شروع ہوگا۔ صوبہ بھر میں مرحلہ وار آپریشن کیا جائے گا۔ آپریشن روایات کو مدنظر رکھ کرکیا جائے گا۔

افغان کمشنریٹ کا کہنا ہے کہ یکم اکتوبر سے اب تک ایک لاکھ 56 ہزار افغان شہری واپس افغانستان جاچکے ہیں۔ افغان کمشنریٹ کے مطابق غیر قانونی رہائش پذیر افغان شہریوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 9 ہزار افغان شہری طورخم کے راستے وطن واپس لوٹ گئے۔

خیال رہے غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو پاکستان چھوڑنے کے لیے دی گئی مہلت یکم نومبر کو ختم ہوچکی ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق غیر قانونی طور پر رہائش پذیر افغان شہریوں کو ضلع خیبر لنڈیکوتل انٹری پوائنٹ کیمپ میں رجسٹرڈ ہونے کے بعد طورخم بارڈر کے راستے افغانستان جانے کی اجازت دی جا رہی ہے۔

 

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button