لائف سٹائل
ملک میں فی تولہ سونا 1200 روپے سستا ہوگیا
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1200 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 24 قیراط کا سونا 1200 روپے کے کمی کے بعد 2 لاکھ 11 ہزار 800 روپے جبکہ 1029 روپے کی کمی کے بعد 24 قیراط کا 10 گرام سونا ایک لاکھ 81 ہزار 584 روپے کا ہو گیا ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کی قیمت میں 19 ڈالر کی کمی ہو گئی ہے جس کے بعد فی اونس سونا 1976 ڈالر کا ہو گیا ہے۔
اس کے علاوہ ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2550 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2186.21 روپے پر مستحکم رہی۔