جرائم

کرم میں جاری جھڑپوں کے دوران جاں بحق افراد کی تعداد 55 تک پہنچ گئی

 

ضلع کرم میں تازہ جھڑپوں کے دوران مزید 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ گزشتہ 9 دنوں سے جاری جھڑپوں میں جاں بحق افراد کی تعداد 55 تک پہنچ گئی ہے۔

اپر کرم تری مینگل اور پیواڑ، مقبل اور کونج علیزئی، پاڑہ چمکنی اور بغاکی کے درمیان شدید لڑائی جاری ہے۔ کل رات اپر کرم میں مزید پانچ افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ اب تک 55 افراد جاں بحق اور سو افراد سے زیادہ زخمی ہوگئے ہیں۔ کل رات کونج علیزئی کے گاؤں سلیم کلے کو آگ لگا دی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جھڑپوں میں قبائل ایک دوسرے کے خلاف بھاری اور خود کار ہتھیار استعمال کر رہے ہیں، جھڑپوں کے باعث علاقے میں آمدورفت کے راستے، تعلیمی ادارے، انٹرنیٹ اورموبائل فون سروس بند ہے۔

پولیس کے مطابق جرگے کی کامیاب کوششوں کے بعد شام سے صدا، بالش خیل کے درمیان فائربندی ہو گئی جبکہ مزید 8 علاقوں میں فائر بندی کے لیے جرگہ، ضلعی انتظامیہ اور فورسز کی کوششیں جاری ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button