لائف سٹائل

ڈیڈلائن ختم ہونے کے بعد غیر قانونی طور پر رہائش پذیر افغان شہریوں کی انٹری پوائنٹ کیمپ میں رجسٹریشن جاری

 

ڈیڈلائن ختم ہونے کے بعد آج یکم نومبر سے پاکستان کے مختلف شہروں میں غیر قانونی طور پر رہائش پذیر افغان شہریوں کے خاندانوں کا ضلع خیبر لنڈیکوتل حمزہ بابا مزار کے ساتھ قائم انٹری پوائنٹ کیمپ میں رجسٹریشن جاری ہیں۔

سرکاری ذرائع کے مطابق غیر قانونی طور پر رہائش پذیر افغان شہریوں کو ضلع خیبر لنڈیکوتل انٹری پوائنٹ کیمپ میں رجسٹرڈ ہونے کے بعد طورخم بارڈر کے راستے افغانستان جانے کی اجازت دی جائے گی۔

لنڈی کوتل انٹری پوائنٹ کیمپ میں افغانستان جانے والے افغان خاندانوں سے نادرا موبائل وین کے ذریعے ڈیٹا حاصل کیاجارہا ہے جبکہ چیکنگ کے لئے کسٹم ایف آئی اے اور دیگر اعلیٰ حکام کا عملہ بھی موجود ہیں۔

لنڈی کوتل انٹری پوائنٹ کیمپ میں افغانستان جانے والے والے خاندانوں کو فلائنگ کوچز گاڑیوں کے زریعے طورخم بارڈر پہنچایا جائے گا جہاں سے وہ افغانستان واپس جائیں گے۔

ضلع خیبر لنڈیکوتل حمزہ بابا مزار کے ساتھ افغانستان جانے والے خاندانوں کے قائم انٹری پوائنٹ کیمپ میں سیکورٹی کے لئے ایف سی اور پولیس کے جوانوں کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہیں۔

انٹری پوائنٹ کیمپ میں افغانستان جانے والے افغان خاندانوں کو پی ڈی ایم اے حکام کی طرف سے جوس بسکٹ اور پانی فراہم کی جاتی ہیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستان میں تقریباً 17 لاکھ 30 ہزار افغان شہریوں کے پاس قانون رہائشی دستاویزات نہیں جبکہ 8 لاکھ 80 ہزار مہاجرین کو قانونی حیثیت فراہم نہیں کی گئی۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے پاکستان میں غیرقانونی طور پر مقیم تمام غیرملکیوں کو ملک چھوڑنے کیلئے 31 اکتوبر کی ڈیڈ لائن دی تھی جس کے بعد ہزاروں افغان مہاجرین واپس اپنے ملک جاچکے ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button