لائف سٹائل

پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے انخلا کی مہلت آج ختم

غیر قانونی تارکین وطن کی واپسی کیلئے دی گئی ڈیڈ لائن میں چند گھنٹے باقی رہ گئے ہیں، حکومت نے مہلت ختم ہوتے ہی غیر قانونی رہائش پذیر غیر ملکیوں کے خلاف آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ان افراد کے لئے ملک بھر میں 49 ہولڈنگ پوائنٹس بھی قائم کیے جا چکے ہیں۔

ملک بھر میں غیر قانونی و غیر ملکی افراد کی وطن واپسی کے لیے 49 ہولڈنگ ایریا اور پوائنٹس قائم کردیے گئے ہیں جس کا مقصد ان افراد کی جانچ پڑتال کر کے انہیں باعزت طریقے سے بارڈر پار کروانا ہے۔

خیبر پختونخوا میں تین ہولڈنگ پوائنٹس بشمول پشاور، ہری پور اور لنڈی کوتل میں قائم کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ بلوچستان میں تین ہولڈنگ پوائنٹس کوئٹہ، پشین اور چاغی میں بنائے گئے ہیں جبکہ گلگت بلتستان اور اسلام آباد میں ایک ایک ہولڈنگ پوائنٹ قائم کیا جا چکا ہے۔

غیر قانونی مقیم افراد کی وطن واپسی کے لیے 8 کراسنگ پوائنٹس استعمال کیئے جائیں گے، بلوچستان اور خیبر پختونخوا سے افغانستان بارڈر سے ملحقہ علاقوں کا استعمال کیا جائے گا۔

یکم نومبر سے پاک افغان بارڈر پر ون ڈاکومنٹ (پاسپورٹ) ریجیم بھی نافذالعمل کردی جائے گی۔

گزشتہ روز ذرائع کا کہنا تھا کہ 92 ہزار 928 غیر قانونی مقیم باشدے واپس اپنے وطن جا چکے ہیں جبکہ افغان باشندوں کا شکوہ ہے کہ پاکستان چھوڑنے کے لئے انہیں حکومت کی جانب سے مناسب وقت نہیں دیا گیا، 30 سال بعد واپس جا کر افغانستان میں کیا کام کریں گے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان میں تقریباً 17 لاکھ 30 ہزار افغان شہریوں کے پاس قانون رہائشی دستاویزات نہیں جبکہ 8 لاکھ 80 ہزار مہاجرین کو قانونی حیثیت فراہم نہیں کی گئی۔

واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں وفاقی حکومت نے پاکستان میں غیرقانونی طور پر مقیم تمام غیرملکیوں کو ملک چھوڑنے کیلئے 31 اکتوبر کی ڈیڈ لائن دی تھی جبکہ 10 اکتوبر سے افغان شہریوں کیلئے ڈیجیٹائزڈ ای تذکرہ نافذ کیا گیا جو کل تک نافذ العمل رہے گا۔

گزشتہ دنوں نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ افغان مہاجرین کے انخلا سے متعلق تاریخ میں توسیع نہیں ہوگی، غیر قانونی وغیر ملکی افراد کو ملک سے واپس بھیجنے کی تیاری مکمل کرلی گئی ہے۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button