لائف سٹائل

کرنل شیر خان انٹرچینج کے قریب ٹریفک حادثہ، دو خواتین جاں بحق

 

موٹروے پر کرنل شیر خان انٹرچینج کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کی دو خواتین جاں بحق جبکہ بچوں سمیت چار افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق ٹریفک حادثہ تیز رفتار موٹر کار کے بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا۔ حادثے کا شکار ہونے والی موٹر الٹ گئی جس کے نتیجے میں دو خواتین موقع پر جاں بحق ہوگئی۔ ریسکیو 1122 کے مطابق جاں بحق اور زخمیوں کو مردان میڈیکل کمپلکس منتقل کردیا گیا ہے۔

جاں بحق افراد میں 40 سالہ فریدہ بی بی اور 36 سالہ نزاکت بیگم سکنہ مردان شامل ہیں۔ زخمیوں میں شریف اللّه عمر 50 سال،اقرا عمر 13 سال، مروا عمر 8 سال اور نمرہ عمر 3 سال سكنہ مردان شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والے افراد شادی کی تقریب کے بعد واپس گھر جارہے تھے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button