لائف سٹائل

اٹک: افغانستان جانے والا کنٹینر حادثے کا شکار، خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق

افغانستان جانے والا کنٹینر اٹک میں جی ٹی روڈ ہٹیاں کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث الٹ گیا جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق جبکہ 14 شدید زخمی ہوگئے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق حادثہ اتوار کے روز اس وقت پیش آیا جب افغانستان جانے والے کنٹینر میں کئی خاندان بمعہ سامان سوار تھے۔

ریسکیو کا کہنا ہے کہ تیز رفتاری کے باعث کنٹینر بے قابو ہوکر بڑے پل سے ٹکرا گیا جبکہ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی 4 ایمبولینسز اور 2 ریسکیو وہیکلز جائے وقوع پہنچ گئیں، ریکسیو اہلکاروں نے مقامی افراد کی مدد سے جاں بحق اور زخمیوں سے نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا جن میں سے 4 افراد کو تشویشناک حالت میں راولپنڈی ریفر کر دیا ہے۔

خیال رہے کہ اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں پاکستان میں غیرقانونی مقیم تمام غیر ملکیوں کو 31 اکتوبر تک رضاکارانہ طور پر ملک سے نکلنے کی ڈیڈلائن دی گئی ہے جس کے بعد گزشتہ کئی ہفتوں کے دوران ہزاروں افغان باشندے طورخم اور چمن بارڈر کے راستے افغانستان جا رہے ہیں جبکہ مذکور خاندان بھی افغانستان جا رہے تھے کہ راستے میں حادثے کا شکار ہوگئے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ یکم نومبر سے وفاقی اور صوبائی ادارے غیرقانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کے خلاف کارروائی کریں گے اور غیرقانونی مقیم غیرملکیوں کی گرفتاری اور جبری ملک بدری کو یقینی بنایا جائے گا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button