لائف سٹائل

بھتہ خوری سے باڑہ میں کاروباری سرگرمیاں بند پڑی ہیں، باڑہ سیاسی اتحاد

شاہ نواز آفریدی

باڑہ سیاسی اتحاد کے صدر شاہ فیصل آفریدی نے کہا ہے کہ شلوبر نوگزی بابا واقعے کا جے آئی ٹی رپورٹ منظر عام پر لاکر واقعے میں ملوث اہلکاروں کو سزا دی جائے۔

باڑہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران ان کا کہنا تھا کہ پشاور پولیس کا باڑہ کے حدود میں غیر قانونی چھاپے اور چادر اور چاردیواری کی پامالی کسی صورت قابل قبول نہیں ہے، انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا غیر قانونی چھاپوں کا فوری نوٹس لیں۔

انہوں نے کہا کہ شلوبر نوگزی بابا واقعہ غیر معمولی واقعہ ہے، متعلقہ ادارے اس واقعے کو سنجیدہ لیں اور اس واقعے کے لیے قائم (جے آئی ٹی) کی رپورٹ نہ آنا اس بات کی دلیل ہے کہ مذکورہ جے آئی ٹی میں شامل افراد خود اس سگین واقعے میں براہ راست ملوث ہیں جس کی وجہ سے وہ اصل حقائق سامنے لانے سے قاصر ہیں۔

ان کا مطالبہ ہے کہ مذکورہ واقعے کی صاف و شفاف تحقیقات کے لیے جوڈیشل انکوائری مقرر کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ باڑہ اور تیراہ کے بیشتر کاروباری، سیاسی و سماجی شخصیات کو بھتے کی کالز آتے ہیں اور زیادہ تر لوگوں کے گھروں میں دستی بم پھینکے گئے، یہ سلسلہ گزشتہ کئی عرصے سے زور و شور سے جاری ہے جبکہ اس حوالے سے تھانہ باڑہ میں 300 تک کے رپورٹ رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔

شاہ فیصل آفریدی نے مزید کہا کہ بھتہ خوری اور دہشت گردی کی وجہ سے باڑہ میں کاروباری سرگرمیاں معطل ہوکر بند پڑی ہیں جس کی وجہ سے ہزاروں افراد بے روزگار ہوگئے۔ انہوں نے مقامی پولیس کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ باڑہ کے عوام کو بےجا تنگ کرنے سے گریز کرے اور غیر قانونی کاروائیوں سے باز رہے بصورت دیگر اگر انہوں نے باڑہ کے عوام کو تنگ کرنا بند نہیں کیا تو پولیس کو عوام کی جانب سے سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑے گا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button