جرائم

نوشہرہ میں ڈاکٹر کو قتل کردیا گیا

 

سید ندیم مشوانی

نوشہرہ میں قاضی حسین میڈیکل کمپلیکس کے ڈاکٹر کو قتل کردیا گیا۔ ایس ایچ او نوشہرہ کلاں کے مطابق مردان جی ٹی روڈ پر کابل ریور کے مقام پر نقاب پوش موٹرسائیکل سواروں نے موٹرکار پر اندھا دھن فائرنگ کی۔ فائرنگ کے نتیجے میں ڈیوٹی پر جانے والا سینئر پروفیسر ڈاکٹر عزت اللہ موقع پر جاں بحق ہوگیا۔

ایس ایچ او کے مطابق موٹرسائیکل سوار ملزمان نے تعاقب کرکے موٹرکار پر فائرنگ کی۔ مقتول ڈاکٹر عزت اللہ خود ڈرائیونگ کر رہے تھے۔ ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ موٹرکار پر فائرنگ سے گاڑی الٹ کر قریب قرستان کے بڑے نالے میں جاگری۔

پولیس کے مطابق مقتول ڈاکٹر عزت اللہ کا تعلق ضم شدہ سابق قبائلی ضلع کرم سے تھا۔ ایس ایچ او کے مطابق فائرنگ کا واقعہ خاندانی دشمنی کا نتیجہ ہے۔

ریسکیو 1122 نے موٹرکار سے ڈاکٹر عزت اللہ کی نعش نکال کر پوسٹ مارٹم کے لیے قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلکس نوشہرہ منتقل کردی۔ ملزمان ارتکاب جرم کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ ڈسٹرکٹ پولیس افیسر نوشہرہ سمیت پولیس کی بھاری نفری ہسپتال پہنچ گئی

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button