لائف سٹائل

پشاور ہائی کورٹ کا افغان شہری کو پاکستان اوریجن کارڈ دینے کا حکم

پشاور ہائی کورٹ نے شادی کی بنیاد پر افغان شہری کو پاکستان اوریجن کارڈ دینے کا حکم دیا ہے۔

زینت بیگم، جو کہ پاکستانی ہے اور اس کے شوہر افغان شہری ہے، نے عدالت سے رجوح کیا تھا کہ وزارت داخلہ ان کی درخواست برائے شہریت نہیں مان رہے اور ان کی درخواست کو بغیر دیکھے اور سُنے رد کر دیا۔

ان کے وکیل سیف اللہ محب کاکا خیل نے عدالت میں اپنے دلائل میں بتایا کہ ان کے موکِل کی شادی کافی عرصہ پہلے ہوئی اور ان کی شادی سے بچے بھی ہیں۔ اس شادی کی وجہ سے ان کے بچوں کو بھی مسلے مسائل ہیں اور ان کے فارم بی وغیر بھی نہیں بن رہے۔

انہوں نے بتایا کہ شادی کے بنیاد پر فیڈرل شریعت کورٹ تک کا فیصلہ آگیا ہے لیکن قانون میں تبدیلی نہیں کی گئی۔ نہ تو درخواست لی جاتی ہے اور نہ تو ڈیپارٹمنٹس شنوائی کرتی ہے۔ اس وجہ سے لوگ عدالت کا رُخ کرتے ہیں۔

جسٹس عبدالشکور اور جسٹس سید ارشد علی نے وزارت داخلہ کو احکامات جاری کیے کہ شادی کی بنیاد پر شوہر کواوریجن کارڈ دیا جائے اور زینت بیگم کے شوہر  وزارت داخلہ میں اپنی درخواست جمع کرائیں۔

عدالت نے یہ احکام بھی جاری کیے کہ زینت بیگم کے شوہر کی درخواست کو جلد از جلد نمٹایا جائے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button