جرائم

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشت گرد مارے گئے

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 6 دہشت گرد مارے گئے جبکہ ایک سپاہی نے جام شہادت نوش کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے میرعلی میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشت گرد مارے گئے اور 8 زخمی ہوئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف بہادری کے ساتھ لڑتے ہوئے 33 سالہ سپاہی عبدالحکیم شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگرد سکیورٹی فورسز کے خلاف کارروائیوں اور بےگناہ شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے جبکہ علاقے میں دیگر ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقہ مکینوں نے دہشت گردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کے آپریشن کو سراہا اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے بھرپور تعاون کا اظہار کیا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button