لائف سٹائل

خیبر پختونخوا میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان

 

محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا میں آج جمعے سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیش گوئی کردی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا سلسلہ اگلے پانچ  روز تک جاری رہے گا۔

اس ضمن میں پی ڈی ایم اے نے تمام ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کے لیے مراسلہ جاری کردیا ہے۔ مراسلے میں ضلعی انتظامیہ کو پیشگی اقدامات اٹھانے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔  مراسلے مطابق صوبے کے بالائی اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ کاخدشہ ہے جبکہ خیبرپختونخوا کے بالائی اضلاع میں برفباری کا امکان ہے۔

بارشوں سے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا امکان ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو چھوٹی بھاری مشینری کی دستیابی یقینی بنانے اور برساتی نالوں کی نگرانی کی ہدایت بھی کی ہے۔

طوفان کی صورت میں عوام بجلی کی تاروں، بوسیدہ عمارتوں و تعمیرات، سائن بورڈز اور بل بورڈز سے دور رہے۔ حساس بالائی علاقوں میں سیاحوں اور مقامی آبادی کو موسمی حالات سے باخبر رہنے اور احتیاطی تدابیر کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

مراسلے میں ہدایات دی گئی ہے کہ حساس اضلاع میں ضلعی انتظامیہ کو مقامی آبادی تک پیغامات مقامی زبانوں میں پہنچائے جائیں۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں تمام متعلقہ ادارے روڈ لنکس کی بحالی میں چوکس رہیں اور سڑک کی بندش کی صورت میں ٹریفک کے لئے متبادل راستے فراہم کئے جائیں۔

حساس علاقوں میں صوبائی اور قومی شاہراہوں پرمسافروں کو پیشگی خبردار کیا جائے۔ متعلقہ حکام بوقت ضرورت لوگوں کو محفوظ انتظار گاہوں کی جانب منتقل کریں۔ اس دوران ہنگامی خدمات کے اہلکاروں کی دستیابی یقینی بنائیں۔ سیاحوں کو موسمی صورت حال سے آگاہ کیاجائے۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button