لائف سٹائل

لنڈی کوتل میں غیر ملکیوں کا ڈیٹا اکٹھا کرنے کے لیے پولیس ٹیمیں تشکیل

 

محراب شاہ آفریدی 

ضلع خیبر کی تحصیل لنڈی کوتل میں غیر ملکیوں کا ڈیٹا اکٹھا کرنے کے لیے پولیس ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ لنڈی کوتل میں رہائش پذیر افغانی مہاجرین کے جائیداد کاروبار اور دیگر ڈیٹا کی رجسٹریشن کی جائے گی۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ لنڈی کوتل بازار میں رہائش پذیر اور تجارت کرنے والے افغان تاجروں اور دیگر رجسٹرڈ اور نان رجسٹرڈ شہریوں کا ڈیٹا حاصل کیا جائے گا۔

لنڈی کوتل میں غیر قانونی طور پر رہائش پذیر اور قانونی رہائش پذیر افغان شہریوں کا ڈیٹا اکٹھا کرنے کے لئے تمام علاقوں کے پولیس کے سب انسپکٹر، اسسٹنٹ سب انسپکٹر اور دیگر اہلکاروں کو فارم جاری کردیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان نے تمام غیر قانونی تارکین وطن سے 30 اکتوبر تک رضاکارانہ طور پر ملک چھوڑنے کی درخواست کی ہے اور ڈیڈ لائن کی میعاد ختم ہونے کے بعد گرفتاریوں اور ملک بدری کی وارننگ بھی دی ہے۔ حکومتی ڈیڈلائن کے بعد اب تک کئی افغان خاندان طورخم کے راستے افغانستان جاچکے ہیں۔

دوسری جانب اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) اور عالمی ادارہ برائے مہاجرین (آئی او ایم) نے پاکستان میں مقیم افغان شہریوں کی رجسٹریشن اور انتظام میں معاونت فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے۔

اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں سے متعلق ادارے یو این ایچ سی آر اور اقوام متحدہ کی مائیگرین ایجنسی (آئی او ایم) نے پاکستان سے اپیل کی ہے کہ خطرات کا شکار افغان شہریوں کی حفاظت کے سلسلے کو جاری رکھا جائے اور ایسے شہری جو پاکستان سے حفاظت کی درخواست کر رہے ہیں اگر انہیں فوری بے دخلی پر مجبور کیا گیا تو ایسی صورت میں وہ خطرے میں گِھر سکتے ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button