لائف سٹائل

خیبرپختونخوا میں آج شام سے بارشوں اور تیز ہواؤں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان

 

محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا میں آج شام سے بارشوں اور تیز ہواؤں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی اضلاع میں برفباری کا بھی امکان ہے۔ بارشوں سے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔

اس ضمن میں پی ڈی ایم اے کی جانب سے تمام ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کے لیے مراسلہ جاری کردیا گیا ہے۔ پی ڈی ایم اے نے تیزبارشوں اور ہواؤں کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کو پیشگی اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہے۔

جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ صوبے کے بالائی اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ کاخدشہ ہے۔ ضلعی انتظامیہ کو چھوٹی بھاری مشینری کی دستیابی یقینی بنانے اور برساتی نالوں کی نگرانی کی ہدایت بھی کردی گئی ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ طوفان کی صورت میں عوام بجلی کی تاروں، بوسیدہ عمارتوں و تعمیرات، سایئن بورڈز اور بل بورڈز سے دور رہے۔ حساس بالائی علاقوں میں سیاحوں اور مقامی آبادی کو موسمی حالات سے باخبر رہنے اور احتیاطی تدابیر کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ حساس اضلاع میں ضلعی انتظامیہ کو مقامی آبادی تک پیغامات مقامی زبانوں میں پہنچائے جائیں۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں تمام متعلقہ ادارے روڈ لنکس کی بحالی میں چوکس رہیں اورسڑک کی بندش کی صورت میں ٹریفک کے لئے متبادل راستے فراہم کئے جائیں۔

حساس علاقوں میں صوبائی اور قومی شاہراہوں پرمسافروں کو پیشگی خبردار کیا جائے۔  متعلقہ حکام بوقت ضرورت لوگوں کومحفوظ انتظار گاہوں کی جانب منتقل کریں۔ اس دوران ہنگامی خدمات کے اہلکاروں کی دستیابی یقینی بنائیں۔ سیاحوں کو موسمی صورت حال سے آگاہ کیاجائے۔ سیاح دوران سفر خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے

پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی اپریشن سنٹر مکمل فعال ہے عوام کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع 1700 پر دیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button