لائف سٹائل

پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید سستا ہوگیا

 

انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر مزید سستا ہوگیا۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں ڈالر کا بھاؤ ایک روپے 70 پیسے کم ہو کر 290 روپے پیسے کا ہوگیا جو گزشتہ ہفتے کے آخری کاروباری روز 291.76 پر بند ہوا تھا۔

انٹر بینک میں گزشتہ 14 روز کے دوران امریکی ڈالر اپنی بلند ترین سطح سے 16.40 روپے سستا ہوا ہے اور پاکستانی روپے کے مقابلے میں 6 ہفتے کی کم ترین سطح پر آگیا ہے۔ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 50 پیسے سستا ہو کر 293 روپےکا ہو گیا ہے۔

خیال رہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے ڈالر کی اسمگلنگ اور حوالہ ہنڈی کے خلاف ملک بھر میں بڑے پیمانے پر آپریشن جاری ہے جس کے باعث امریکی ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button