لائف سٹائل
نوشہرہ میں پنجاب سے فرار ہوکر محبت کی شادی کرنے والا جوڑا گرفتار
نوشہرہ میں پنڈی کھیپ پولیس اور اکوڑہ خٹک پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے پنجاب سے فرار ہوکر محبت کی شادی کرنے والا جوڑا گرفتار کرلیا۔
پنڈی کھیپ پولیس کے تفتیشی آفیسر اے ایس آئی طارق محمود کے مطابق دونوں ملزمان کے خلاف تھانہ پنڈی کھیپ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا جنہیں اکوڑہ خٹک سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ان کے بقول دونوں سے محبت کی شادی کی تھی جبکہ ان کے ساتھ جوڑے کو پناہ دینے پر ایک خاتون اور مرد کو بھی گرفتارکیا گیا ہے۔
اکوڑہ خٹک پولیس نے دو خواتین سمیت چار ملزمان کو پنڈی کھیپ پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔
ادھر محبت کی شادی کرنے والی شہناز کا کہنا ہے کہ انہوں نے کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا ہے بلکہ 9 ستمبر کو ضلع کچری اٹک میں باقاعدہ نکاح کیا ہے۔