لائف سٹائل

شانگلہ میں موٹر کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق

 

عمر باچا
شانگلہ کے علاقہ لاہور نالہ میں موٹر کار کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق جبکہ ایک خاتون زخمی ہوگئی۔

تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال بشام کے میڈیکل آفیسر ڈاکٹر ثناء اللہ نے بتایا کہ ہسپتال میں تین لاشوں اور دو زخمیوں کو لایا گیا تھا جس میں ایک اور زخمی دم توڑ گیا۔ ایک زخمی کو ابتدائی طبی امداد کے بعد سیدو شریف ہسپتال مینگورہ منتقل کردیا گیا ہے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق موٹر کار بشام کے نواحی علاقہ لاہور سے مینگورہ کیلئے جارہی تھی کہ گھر سے تھوڑے فاصلے پر لاہور نالہ کے مقام پر کھائی میں گرگئی جس کے نتیجے میں ابتدائی طور پر تین افراد جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ ایک  ایک لڑکا بعدازں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

ہسپتال ذرائع نے بتایا کہ مرنے والوں میں سرنزیب اُن کی والدہ، بیٹی اور بھتیجا شامل ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button