لائف سٹائل

رشکی انٹرچینج کے قریب ٹریفک حادثے میں 5 افراد جاں بحق

 

نوشہرہ موٹروے پر رشکی انٹرچینج کے قریب ٹریفک حادثے میں 5 افراد جاں بحق اور 23 زخمی ہوگئے۔ موٹروے پولیس کے مطابق نجی بس سروس فیصل موورز کے بس ڈرائیور کو نیند آنے کی وجہ سے بس الٹ گئی۔

پولیس کے مطابق بس حادثے میں پانچ افراد موقعہ پر جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق بس حادثے میں دو خواتین سمیت 23 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

جاں بحق افراد اور زخمیوں کو قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلکس نوشہرہ اور ایم ایم سی مردان منتقل کردیا گیا ہے۔
ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ چار زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔  بس ڈرائیور کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ موٹروے کھائی سے تباہ حال بس کو نکال کو موٹروے کو آمدورفت کے لیے کلیئر کردیا گیا ہے۔
فیصل موورز کے بس ڈرائیور شہریار کے خلاف تھانہ رسالپور میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button