تعلیم

ایٹا کے تحت ہونے والے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان کردیا گیا

صوبے کے مختلف میڈیکل کالجوں میں داخلوں کے لیے ایٹا کے تحت ہونے والے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان کردیا گیا جس میں عزرا ریاض نے 198 نمبرز لیکر ٹیسٹ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔

دس ستمبر کو صوبے کے 44 امتحانی ہالوں میں بیک وقت ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کےلئے 46 ہزار439 طلبا و طالبات نے رجسٹریشن کی جن میں سے 799 طلبہ غیر حاضر رہے جبکہ 45 ہزار 640 طلبا و طالبات نے ٹیسٹ دیا۔ اسی طرح اس دوران 219 طلبہ کے خلاف یوایف ایم کیسز یا پھر ان کے پیپیرز منسوخ قرار دیئے گئے۔

نتائج کے مطابق 110 طلبہ نے 190 نمبروں سے زیادہ نمبر حاصل کئے، 1094 طلبہ نے 180 سے 189 کے درمیان، 2085 طلبہ نے 170 تا 179 کے درمیان، 2510 طلبہ نے 160 تا 169 کے درمیان، 2743 طلبہ نے 150 تا 159 کے درمیان، 2985 طلبہ نے 140 تا 149 کے درمیان، 3070 طلبہ نے 130 تا 139 کے درمیان، 3189 طلبہ نے 120 تا 129 کے درمیان، 3577 طلبہ نے 110تا 119 کے درمیان، 3781 طلبہ نے 100 تا 109 کے درمیان اور 3837 طلبہ نے 90 تا 99 کے درمیان جبکہ طلبہ کی ایک کثیر تعداد 16440 نے 89 یا پھر اس سے کم نمبرات حاصل کئے۔

ٹیسٹ میں 20 ہزار سے زائد طلبہ 100 مارکس بھی نہیں لے سکے، اس لحاظ سے نتائج کا تناسب 63.50 فیصد رہا۔

عزرا ریاض 198 نمبر لیکر پہلی، حسیب خان 197 نمبر لیکر دوسری اور منصور خان، شاہ فیصل خان، سید عقیل بادشاہ، عبد الرزاق نے 195 نمبرات لیکر مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ سیف اللہ امتیاز، مقتصد خان، سیف اللہ خالد ،حلیمہ، انعم خان اور ثقلین خان کی 194 مارکس کے ساتھ مشرکہ طور چوتھی پوزیشن آئی۔

یاد رہے کہ ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں بلیو ٹوتھ ڈیوائس سے نقل کرنے پر ایٹا کی مدعیت میں نقل کرنے والے طلباء کے خلاف ایف آئی ار درج کی ہے، امتحانی ہال میں مذکورہ طلباء سے بلیو ٹوتھ ڈیوائس برآمد ہوئے تھے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button