لائف سٹائل

مردان میں دس غریب نوجوانوں کی اجتماعی شادیاں کرائی گئی

 

عبدالستار

مردان میں دس غریب نوجوانوں کی اجتماعی شادی کرادی گئی۔ ان شادیوں کا اہتمام بین الاقوامی شہرت یافتہ صحافی رحیم اللہ یوسفزئی مرحوم کی دوسری برسی کے موقع پر کیا گیا۔ اس سلسلے میں مرحوم سینئرصحافی کے حجرے پر ایک بڑی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں موصوف کے صحافتی اور سماجی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

تقریب سےخطاب کرتے ہوئے مقررین نے صدارتی ایوارڈ یافتہ سینئر صحافی مرحوم رحیم اللہ یوسفزئی کے کردار کو ہمہ گیر قرار دیتے ہوئے کہا کہ موصوف اپنے پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کو مشن سمجھ کر سرانجام دے رہے تھے اور اپنے پورے صحافتی کیرئیر کے ساتھ ساتھ انہوں نے سماجی خدمات کو بھی جاری رکھا۔

موصوف نے اپنی زندگی کے دوران علاقے کے غریب نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کی اب تک 99 اجتماعی شادی کرائی تھی اور اب ان کے فرزند ارشد یوسفزئی نے مرحوم رحیم اللہ یوسفزئی کا مشن جاری رکھتے ہوئے علاقے کے لاچار دس نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کی اجتماعی شادیوں کا اہتمام کیا۔

گزشتہ روز مرحوم رحیم اللہ یوسفزئی کے مشن کو آگے بڑھانے کے لئے رحیم اللہ یوسفزئی سنٹر فار ایکسلنس کے نام سے ادارہ بھی قائم کیا گیا ہے۔ تقریب میں بزرگ سیاستدان سابق ایم پی اے صاحبزادہ رحیم خان باچا پروفیسر ڈاکٹر عبد الحمید یوسفزئی، سابق ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر ایوب روز، الخدمت کے ضلعی صدر تاج ملوک، شعیب یوسفزئی ایڈوکیٹ ، ماہر تعلیم ڈاکٹر شوکت حیات، پشاور پریس کلب کے جنرل سیکریٹری صحافی عرفان موسیٰ زئی و دیگر نے شرکت کی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button