لائف سٹائل

دریائے چترال پر قائم چئیر لفٹ میں 3 افراد پھنس گئے

 

گل حماد فاروقی

ضلع اپر چترال کے علاقے کوراغ میں دریائے چترال پر قائم چئیر لفٹ میں 3 افراد پھنس گئے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق چئیر لفٹ میں 3 افراد کے پھنسنے کی اطلاع پر ریسکیو 1122 ڈیزاسٹر ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔

ریسکیو 1122 ڈیزاسٹر ٹیم نے پیشہ وارنہ طریقے سے امدادی سرگرمیاں شروع کیں۔ ریسکیو 1122 اہلکار ٹوٹی ہوئی رسی پر رنگ کی مدد سے ریپیلنگ کرتے ہوئے ڈولی تک پہنچ گیا۔ ڈیزاسٹر اہلکار نے ڈولی کو صحیح کرتے ہوئے رسی سے باندھ دیا۔

ریسکیو اہلکار واپس ریپیلنگ کرتے ہوئے کنارے پر پہنچا اور ڈولی کو کھینچ کر کنارے پر منتقل کردیا۔ ریسکیو 1122 نے تمام پھنسے ہوئے افراد کو بحفاظت نکال لیا۔ تینوں افراد گہکیر کی جانب سے بونی آ رہے تھے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعہ رسی ٹوٹنے کی وجہ سے پیش ایا۔ ریسکیو1122 کا آپریشن 45 منٹ تک جاری رہا جس میں تینوں افراد کو بچالیا گیا۔

یاد رہے کچھ روز قبل ضلع بٹگرام کے تحصل الائی میں بھی کیبل ٹونٹے کے باعث چیئرلفٹ ہوا میں معلق ہوئی تھی جس میں 8 افراد پھنس گئے تھے جنہیں 14 گھنٹے کی طویل ریسکیو آپریشن کے بعد پاک آرمی، ریسکیو 1122 اور مقامی افراد کی مدد سے بحفاظت بچا لیا گیا تھا۔

بعد ازاں پولیس نے چیئرلفٹ کے مالک اور آپریٹر کو گرفتار کرلیا تھا۔ بٹگرام چئیر لفٹ حادثے کے بعد خیبر پختونخوا کے متعدد اضلاع میں درجنوں مقامی چیئر لفٹس بند کردی گئی ہیں جس کی وجہ سے مقامی لوگوں کو آمدورفت میں بھی مشکلات کا سامنا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button